۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجۃ الاسلام ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی

حوزہ/ آیت اللہ محمد یزدی نے انقلاب اور نظام ولایت فقیہ کے ساتھ وفا کی داستان رقم کی۔ جامعہ مدرسین، مجلس ،مجلس خبرگان، حوزہ علمیہ قُم اور اہل یزد کیلئے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ نیویارک میں حوزہ علمیہ المہدی کے عمید حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی نے آیت اللہ محمد یزدی کی رحلت کو عظیم نقصان قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا مرحوم ہمارے زمانہ طالب علمی میں امام راحل کے با وفا ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔ انکی خدمات حوزہ و مجلس و مجلس خبرگان ہمیشہ یاد رکھی جائینگی۔ انہوں نے نظام ولایت فقیہ اور مقام معظم رہبری سے وفا کی۔ 

اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔ موت العالم موت العالم، اذا مات العالم ثلم فی الاسلام ثلمہ لا یسدھا شیئ، العلماء مصابیح الارض، ایسے ہی علماء ہیں جن کیلئے سمندروں کی مچھلیاں مغفرت کی دعا کرتی ہیں، میری مرحوم سے بہت ملاقاتیں ہوئیں انہیں انتہائی مخلص عالم پایا اور انسے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ عاش سعیدا و مات سعیدا

تبصرہ ارسال

You are replying to: .